خوست میں تقریباً 100افراد کی اجتماعی قبردریافت، اجتماعی جنازہ کے بعد پھر تدفین کردی گئی

خوست میں تقریباً 100افراد کی اجتماعی قبردریافت، اجتماعی جنازہ کے بعد پھر تدفین کردی گئی

کابل(فارن ڈیسک)افغانستان کے مشرقی شہرخوست کے مضافات میں ایک آبی ذخیرے کے ڈیم کے تعمیراتی کام کے دوران ایک جگہ سے تقریبا 100 لاشوں کی باقیات دریافت ہوئیں جنہیں مقامی لوگوں کی موجودگی میں اجتماعی جنازے کے بعد ایک ساتھ دفن کیا گیا۔ خوست شہر کے میئر قاری بسم اللہ بلال نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ اجتماعی قبر میں دفن کی گئی لاشیں جنگ سے متاثرہ افغانستان میں کئی دہائیوں پر محیط جنگ کی بربریت کی عکاس ہیں۔ افغانستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے میں سینکڑوں اجتماعی قبریں دریافت ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں