اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کرنے پر فردوس عاشق اعوان کیخلاف کیس کی سماعت ،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،سماعت کے دوران ممبر سندھ نے کہا کہ آپ کون ہوتی ہیں قانون ہاتھ میں لینے والی ؟۔جواب میں فردوس عاشق نے کہا کہ اس پولنگ سٹیشن پر ٹھپے لگ رہے تھے اور عجیب ماحول تھا ،جو کچھ ہوا غلط ہوا اس پر معافی مانگتی ہوں ،ہجوم مجھے ہراساں کر رہا تھا اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی ،جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے اور معافی مانگتی ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں : کے پی کے نامزد وزیر اعلی کی گرفتار ی کا حکم