اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان اپنی پوزیشن واضح کریں ،اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں یااپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ عوام کے ٹھکرائے ہوئے اقتدار کیلئے للچائے ہوئے ہیں ،پی ڈی ایم حکومت نے پہلے ملک و قوم کا کیا حال کیا سب اس سے خوب آگا ہ ہیں ،حالات وہاں تک نہ لیجائے جائیں کہ عوام کو باہر نکل کر اپنا حق منوانا پڑے ،تحریک انصا ف کا واضح موقف ہے کہ اس وقت تک کوئی حکومت کوئی اپوزیشن نہیں ہو گی جب تک شیر دل قیدی نمبر 804کو رہا نہیں کیا جاتا ،اس قیدی کیخلاف سب جھوٹے مقدمے ہیں ،وہ صرف ضمیر کا قیدی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : کے پی کے نامزد وزیر اعلی کی گرفتار ی کا حکم