PTI seats

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کی گنجائش موجود

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں ملنے کی آئینی گنجائش موجود ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 104کی دفعات 2-3-4میں مخصوص نشستوں کی گنجائش نکلنے کے امکانات موجود ہیں ،ماضی میں بھی ایسی روایات ہیں کہ الیکشن کمیشن نے ایسی جماعت جو بعد میں بنی ان کو خواتین کی مخصوص نشستیں فراہم کر دیں ،پی ٹی آئی درخواست کرے تو الیکشن کمیشن گنجائش نکال سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”الیکشن شفاف ہوئے یا دھاندلی زدہ “تحریک انصا ف کا اعلیٰ عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں