لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے الیکشن 2024میں دھاندلی پر وائٹ پیپر لانے کا اعلان کر دیا ۔
جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات دھاندلی زدہ اور متنازع ہیں ،پوری قوم نتائج پرحیران ہے اور انہیں مسترد کر رہی ہے ،جنہیں زور زبردستی جتوایا گیا وہ رسوا ہیں ،جو جیت گئے وہ پریشان ہیں جو ہار گئے انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”الیکشن شفاف ہوئے یا دھاندلی زدہ “تحریک انصا ف کا اعلیٰ عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ