kundi

مولانا کہیں نہیں جانے والے،جلد پارلیمان میں نظر آئینگے،کنڈی کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا اور ان کی سیاست سے خوب آگاہ ہیں ،وہ کہیں نہیں جانے والے ،جلد پارلیمنٹ میں نظر آئینگے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ جے یو آئی محض دھمکیاں لگا رہی ہے کچھ نہیں کرے گی ،کوئی یہ سوچے بھی مت کہ مولانا پارلیمانی سیاست نہیں کرینگے ،ہم ان سے خوب آگاہ ہیں ایک ہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں ،جلد ہی مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ میں نظر آئینگے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”خدا کرے یہ حکومت اور پارلیمان نہ چلے “فضل الرحمان نے چیف الیکشن کمشنر کو ڈمی قرار دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں