aun ch

سلمان راجہ نے پیچھا نہ چھوڑا،عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی جیت کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کہا کہ نوٹی فکیشن غلطی سے جاری ہوا، سلمان اکرم راجا کی درخواست سنی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا تھا جس کے خلاف سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کو ہدایت دی کہ آپ کی درخواست الیکشن کمیشن کے پاس زیر التوا ہے وہاں جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : کپتان پوری طرح فارم میں آ گیا،آج شام تک احتجاج کی تاریخ دینے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں