راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے سالار خان کاکڑ کو نامزد کر دیا ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے سالار خان کاکڑ کو نامزد کیا ہے ،مرکز میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے نام پرسوں تک دیدیے جائیں گے ،جب تک تحریک انصاف کا مینڈیٹ واپس نہیں ملتا ہم مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : میاں اسلم اقبال وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد