اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کے سنسنی خیز الزامات کے بعد پیپلز پارٹی ان کے خلاف میدان میں آ گئی ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا سب سے بڑا فائدہ مولانا نے اٹھایا ،مولانا ایک چلے ہوئے کارتوس ہیں ،الیکشن میں وہ اپنے حلقے سے ہارے ہیں ،ان کا پی ٹی آئی سے مل جانا اچھی بات ہے ،ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،مولانا یہ بھی بتائیں کہ پیپلز پارٹی کو کس کے کہنے پر پی ڈی ایم سے نکالا گیا ،ایک الیکشن ہارنے پر اسلحہ اٹھانے کی بات کر رہے ہیں ،ہمارے ساتھ کئی بار ایسا ہوا لیکن ہم نے کبھی اسلحہ اٹھانے کی بات نہیں کی ۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان بھی پھٹ پڑے،سنسنی خیز انکشافات ،پی ڈی ایم ٹو میں تھرتھلی