اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت کے جاتے جاتے بھی مہنگائی کی ماری عوام پر وار ،بجلی کے بعد گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران حکومت کے چند روز باقی رہ گئے ہیں تاہم اس کے غریب عوام پر وار پے در پے جاری ہیں ،گیس کی قیمت میں 67فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی گئی ،اس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں ،ان اقدامات کے بعد مہنگائی کاایک طوفان آنے کا اندیشہ ہے ۔عوام نے قیمتوں میں اضافے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر ،توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر