لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ 2014سے ملک کیخلاف طاقتیں سرگرم عمل ہیں ،ان قوتوں نے سیاسی لبادے اوڑھ رکھے ہیں ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان میں عدم استحام چاہتی ہیں ،تحریک انصاف غیر ملکی طاقتوں کی آلہ کار ہے اس بات کا پتہ مولانا کی تقاریر سے چلا تھا ،ان کے دلائل بڑے مضبوط تھے ،مولانا ہمارے لیے بڑے محترم ہیں ،وہ اور ان کے صاحبزادے پی ٹی آئی کیخلاف انتہائی سخت زبان استعمال کرتے تھے ،مولانا آج کل پی ٹی آئی والوں سے ملاقات کر رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : انتخابی دھاندلی کیخلاف آج اسلام آباد میں احتجاج، جماعت اسلامی نے لنگوٹ کس لیے