rehana dar

”خوف کے بت توڑ کر ظلم کے آگے ڈٹ گئی “ریحانہ ڈار کا دھواں دھار خطاب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا ،خوف کے بت توڑ کر ظلم کے آگے ڈٹ گئی۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے کہا کہ ڈی پی او اور آر پی او نے مجھ پر ظلم کیا ،خواجہ آصف بھی ان کے ساتھ تھے ،میں الیکشن جیت گئی تھی ،کسی کی ماں بہن پر ظلم نہ کریں ،ماں کی بددعا عرش تک جاتی ہے ،ڈی پی او کیخلاف مقدمہ درج کراﺅںگی ،آراو کے دفتر میں انتخابی نتائج تبدیل کر کے خواجہ آصف کو جتوایا گیا ،خواجہ آصف کو دوبارہ الیکشن میں مقابلے کی دعوت دیتی ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین کے پشاور میں ڈیرے،پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں