جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک) قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو کالا بکرا سمجھ رکھا ہے جب چاہا ذبح کر دیا ،تینوں صوبوں میں 15سال میں حکومتیں بدلی گئیں لیکن سندھ میں ایک ہی پارٹ قابض ہے ۔
جامشورو میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایاز پلیجو نے کہا کہ سندھ کو گمنام ریلوے سٹیشن بنا دیا گیا ہے جہاں کوئی گاڑی بھی نہیں رکتی ،سندھ کے عوام سے امید تک چھین لی گئی ہے ،میرٹ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ،سندھ کے وسائل چھینے جا رہے ہیں ،جو کھیل جاری ہے بات اب نامنظور سے آگے بڑھ چکی ہے ،اب ہم سندھ لوٹنے والوں سے مزاحمت کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : انگریز غیرت مند تھا،ہمارا پالا غیرت مندوں سے نہیں پڑا ،سائرہ بانو