ڈریم گرل ہیما مالنی نے ایشا دیول کی طلاق کی حمایت کردی

ڈریم گرل ہیما مالنی نے ایشا دیول کی طلاق کی حمایت کردی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی ڈریم گرل کہلائی جانے والی ہیما مالنی نے اپنی صاحبزادی و اداکارہ ایشا دیول کے طلاق کے فیصلے کی حمایت کردی۔ ہیما مالنی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کی طلاق نے خاندان میں کسی کو حیران نہیں کیا کیونکہ اس جوڑی کی طلاق کچھ عرصہ قبل ہی ہوگئی تھی، ایشا دیول اور بھرت تختانی کے درمیان طلاق پہلے ہی ہوچکی تھی، وہ صرف اپنی طلاق کا اعلان کرنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہے تھے اور اب اس اعلان کے بعد ایشا دیول اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ذرائع نے مزید دعوی کیا کہ ایشا دیول کی والدہ اور سینئر اداکارہ ہیما مالنی اپنی بیٹی کے فیصلے کی حمایت کررہی ہیں لیکن وہ اس معاملے پر میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں