شاہ رخ خان نے ہرفلم کی ریلیز سے قبل اڑھائی گھنٹے تک نہانے کا انکشاف کردیا

شاہ رخ خان نے ہرفلم کی ریلیز سے قبل اڑھائی گھنٹے تک نہانے کا انکشاف کردیا

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی معروف فلم سٹار شاہ رخ خان نے ہرفلم کی ریلیز سے قبل اڑھائی گھنٹے تک نہانے کا انکشاف کردیا اوربتایا کہ بھارت میں زیادہ تر فلمیں جمعہ کے روز ریلیز ہوتی ہیں، یہی وجہہ ہے کہ وہ اپنی ہر نئی فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل یعنی کہ جمعرات کو اڑھائی گھنٹے تک نہاتے رہتے ہیں اور اس عادت سے انہیں بہت سکون ملتا ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنی ایک دلچسپ عادت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ فلمیں ہٹ اور فلاپ ہونے کا سارا دارومدار شائقین پر ہوتا ہے، فلموں کے نتائج اکثر اداکار اور فلمسازوں کو حیران کر دیتے ہیں، اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی فلم پر بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اور وہ فلم فلاپ ہوجاتی ہے، اسی طرح کبھی کبھار کسی فلم کی کہانی جو اداکار اور ہدایتکار کو کچھ خاص پسند نہیں آتی وہ فلم سب سے زیادہ ہٹ ہوجاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں