تحریک انصاف کراچی سے کتنی نشستیں جیتی؟حلیم عادل شیخ کا ایسا دعویٰ کہ ایم کیو ایم بھی سر پکڑ لے

کراچی(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 20 نشستیں جیتی ہیں،چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگایا جائے،انہوں نے بروقت الیکشن نہیں کروایا اور اب بھی شفاف الیکشن نہیں کروایا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 میں سے 20 اور صوبائی کی 40 سیٹیں جیتے ہیں،حیدر آباد میں بھی قومی اسمبلی کی دو سیٹیں ہم بھاری مارجن سے جیتے ہیں،کراچی میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو ووٹ پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے عوام کی توہین کی ہے،توہین عوام کا مقدمہ عوام کی ہی عدالت میں چلے گا، چیف الیکشن کمشنر،آر اوز و نگران حکومت کو پیغام ہے کہ آپ لوگ دلدل میں پھنس گئے ہیں،جتنا زور لگائیں گے اتنا دلدل میں پھنسیں گے،چیف الیکشن کمشنر قومی مجرم ہیں انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں