علامہ طاہر اشرفی نے سیاسی جماعتوں سے بڑی اپیل کر دی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکی بہتری کے لیے”میثاقِ پاکستان “کریں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کا مینڈیٹ قبول کریں،دھاندلی کے الزامات لگانے والے قانونی راستہ اپنائیں،ملک کو سیاسی استحکام،یک جہتی اور امن کی ضرورت ہے، تمام جماعتیں ملک سے تلخیاں ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مفاہمت کی فضا چاہتے ہیں،پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف مذموم مہم بند ہونی چاہئے،انتخابات کو پر امن بنانے کے لئے قومی سلامتی کے اداروں نے بھرپور اور موثر کردار ادا کیا جس پر پاکستان علماء کونسل انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے، ملک کی سیاسی ومذہبی قیادت کو پاکستان اور اہل پاکستان کا سوچنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں