اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا کے اجلاس میں الیکشن میں دھاندلی پر بحث ،چیف الیکشن کمشنر پر آئین شکنی، غداری کے مقدمے کا مطالبہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ اجلاس میں ارکان الیکشن کمیشن پر برس پڑے ،دھاندلی پر دھواں دھار تقاریر کی گئیں ،جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے الیکشن میں دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر آئین شکنی اور غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا ،انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن نہ کرا کر الیکشن کمیشن نے غداری کی ہے ،اس کے نتیجے میں جو بھی حکومت بنے گی وہ جعلی ہو گی ۔سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ امریکہ ،برطانیہ اور یورپی یونین نے بھی الیکشن کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا ،دنیا کے تمام بڑے اخبارات اور میڈیا پر پاکستان کے الیکشن پر سوالات اٹھائے گئے ،پاکستان پوری دنیا میں تماشہ بن چکا ہے ،نگران وزیراعظم جانے کس جنت میں رہ رہے ہیں ۔سینیٹر علی ظفر ،طاہر بزنجو سمیت کئی نے الیکشن دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔
![senate meeting](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/senate-meeting-940x480.jpg)