پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین نے کہا ہے کہ ہم خود پر ہونے والے مظالم کو عوامی خدمت کی راہ میں آڑے نہیں آنے دینگے ،ہمارا سارا فوکس حکومت سازی پر ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت بنتے ہی پہلی ترجیح امن و امان کی بحالی ہو گی ،حکومت سازی کرنا مشکل مرحلہ ہے ،اس پر عمران خان اور پارٹی قائدین کے ساتھ مشاورت جاری ہے ،کے پی کے تمام اداروں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہماری ترجیح ہو گی ،انہیں اعتماد میں لیکر امن و امان کیلئے بھرپور تعاون کریں گے ،امن کی بحالی کے بعد معیشت پر فوکس کریں گے ،ہمارے دروازے تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے کھلے رہیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس کو مروت کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا