نئی دہلی (شوبز ڈیسک )زندگی میں ہر شخص کی زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے اور معروف بھارتی اداکار و کامیڈین جونی لیور نے بھی ایک وقت میں ٹرین کے آگے لیٹ کر خودکشی کی کوشش کی تھی ۔ ایک پوڈ کاسٹ میں جونی لیور نے بتایاکہ وہ ایک غریب خاندان سے ہیں جہاں مالی مسائل بہت زیادہ تھے اور ان کے والد بھی بہت سخت تھے، اپنے والد کے رویے سے تنگ آکر انہوں نے 13 سال کی عمر میں خودکشی کرنے کی کوشش کی، وہ ٹرین کی پٹریوں پر جا کر لیٹ گئے تھے کیونکہ وہ اپنے والد کے رویے سے تنگ آگئے تھے لیکن جب انہوں نے اپنی بہنوں کے آنسو دیکھے تو وہ پٹری سے کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچپن میں بہت قتل ہوتے دیکھے ہیں، اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو وہ جرائم کی دنیا میں ہوتے، انڈسٹری کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے کہ انہیں کام دیا ورنہ وہ گینگسٹر بن کر رہ جاتے۔
![وہ وقت جب اداکارو کامیڈین جونی لیور نے ٹرین کے آگے لیٹ کر خودکشی کی کوشش کی](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/z4-12-940x480.jpg)