احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

اسلام آباد(عدالتی رپورٹر) سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کردیااورمحمد بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی سیشن جج کو احتساب عدالت کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے ناصر جاوید رانا کے جج احتساب عدالت تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔احتساب عدالت کے پہلے سے تعینات جج محمد بشیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد وہ بطور او ایس ڈی اسلام آباد ہائی کورٹ کو رپورٹ کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں