اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید سیشن جج کی عدالت میں پیش ہو گئے ،وارنٹ گرفتاری معطل ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں پیش ہو گئے ،سول جج قدرت اللہ نے سینیٹر کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ،کیس کی سماعت 13مارچ تک ملتوی کر دی گئی ،13مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی ۔