پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کی پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت منظور ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے میاں اسلم کی راہداری ضمانت منظور کر لی ،اسلم اقبال کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نامزد وزیراعلیٰ کیخلاف اٹھارہ مقدمات درج ہیں ،وہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔عدالت نے راہداری ضمانت کی منظوری کے احکامات جاری کر دیے ۔یاد رہے کہ میاں اسلم آج صبح راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ پہنچے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں : 15دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ