aslam iqbal pc

اسلم اقبال منظر عام پر آ گئے،پی ڈی ایم 2کو عوام پر مسلط نہ کرنے کی اپیل

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاںاسلم اقبال منظر عام پر آ گئے ،پی ڈی ایم 2کو عوام پر مسلط نہ کرنے کی اپیل ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلم اقبال نے کہا کہ خدا را عوام پر رحم کریں ،پی ڈی ایم ٹو کو عوام پر مسلط نہ کریں ،یہ لوگ آزمائے ہوئے ہیں ،ان کی کرپشن کی کہانیاں دنیا جانتی ہے ،عوام کے پاس کھانے کو روٹی نہیں ہے وہ کیا میٹرو کو چاٹیں ،میٹرو کے پیچھے کیا اصل کہانی ہے وہ بھی منظر عام پر آ جائے گی ،عوام کا مینڈیٹ نہ چھینا جائے ،راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے کلین سویپ کیا ،آر اوز کے ذریعے ن لیگ کامیاب آزاد ارکان کو کہہ رہی ہے کہ ان کے ساتھ شامل نہ ہوئے تو نوٹیفکیشن کینسل ہو جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : اسلم اقبال کی پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں