کراچی (مانیٹرنگ ) سندھ ہائیکورٹ نے ا نٹر نیٹ سروس بندش کیخلاف درخواستوں پرملک بھرمیں ٹویٹرسمیت دیگر ایپس بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے مکالمے میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ” بہت اچھا الیکشن کروایا گیا آپ لوگوں نے، پوری دنیا میں واہ واہ ہورہی ہے۔ آپ انٹرنیٹ بند کردیتے ہیں، آپ نے لوگوں کو الیکشن لڑنے نہیں دیا۔ آپ لوگوں نے کسی کو بھی الیکشن کمپین نہیں چلانے دی۔اس سے پہلے کہ معاملات ہاتھ سے نکل جائیں انہیں ٹھیک کر لیں ۔عدالت نے ٹوئٹر سمیت دیگر ایپس بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ، انتخابات والے دن انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں : ”الیکشن کمیشن سے انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں “شیر افضل کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو