اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جان بچانے والی 146ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی ،وزارت صحت نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گولی کیپسول سیرپ انجکشن اور کریم کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ،امراض قلب ،شوگر ،سرطان ،انٹی بائیوٹک ادویات ،جسمانی درد ،مرگی،جلد سن کرنے والا انجکشن ،امراض معدہ ،خون پتلا کرنے والا انجکشن ،ملیریا گولی ،قبض ،پنسلین انجکشن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : منہ پھٹ سوشل میڈیا کا گلا دبانے کی تیاری5،رکنی جے آئی ٹی قائم کرنے کی منظوری