liaqat chatha

دھاندلی کا دھماکہ کرنے والے کمشنر کا بیان ریکارڈ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کمشنر راولپنڈی کا الیکشن کمیشن کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی قائم کردہ کمیٹی نے گزشتہ روز لیاقت چٹھہ کا بیان لینے کیلئے نوٹس بھجوایا تھا ،انکوائری کمیٹی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ،اسی سلسلہ میں سابق کمشنر کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ لیاقت چٹھہ نے گزشتہ ہفتے راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن میں دھاندلی کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : محمد عامر خٹک کمشنر راولپنڈی تعینات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں