”سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں “الیکشن کمیشن نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست ،الیکشن کمیشن نے آج اجلاس طلب کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا کوٹہ اج سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرے گا ،سنی اتحا دکونسل کو کوٹہ ملنے پر 4-5کے تناسب سے ایک مخصوص نشست ملے گی ۔یاد رہے کہ مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے تحریک انصاف سنی اتحاد کونسل میں ضم ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں