لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا کمپنیوں کو اختیار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ،وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا گیا ۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ نگران حکومت نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا اور ادویات کی قیمتوں کے تقرر کا اختیار ادویہ ساز کمپنیوں کو دیدیا گیا ،اس سے ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں : دھاندلی کا دھماکہ کرنے والے کمشنر کا بیان ریکارڈ