راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت کے حکم کے باوجو د اڈیالہ جیل حکام کا عمر ایوب کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت سے انکار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ عدالت کے حکم کے باوجود عمران خان سے نہیں ملنے دیا جا رہا ،جیل حکام عدالتی احکامات ماننے سے انکاری ہیں ،ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا ،انصاف کیلئے کہاں جائیں ،ہمیں بتایا جائے کہ اپنے لیڈر سے کیوں نہیں مل سکتے ،کیا ہم ہائیکورٹ ،سپریم کورٹ یا پھر انٹرنیشنل کورٹ جائیں ۔