لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کو پیش کیا گیا ،عدالت نے پرویز الٰہی سمیت ملزمان کی حاضری مکمل کرائی ،پرویز الٰہی کے وکلا نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی ۔جج نے کہا کہ وکلا درخواستوں پر بحث کریں ہم پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دے دیتے ہیں ،آخری موقع دیتا ہوں ،آئیندہ سماعت پر فرد جرم عائد کر دی جائے گی ۔سماعت 26فروری تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب