PTI strategy

تحریک انصاف کی پنجاب میں نئی حکمت عملی،مخصوص نشستیں نہ ملنے پر اجلاس کا بائیکاٹ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے مخصوص نشستیں نہ ملنے پر پنجاب اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ پر غور شرو ع کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف میں رہنماﺅں کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ اگر الیکشن کمیشن ان کی مخصوص نشستیں نہیں دیتا تو اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے ،ارکان کی جانب سے حلف نہ لینے کی صورت میں ایوان نامکمل تصور ہو گا ۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں