kirmani

نواز شریف کو بے بس کر دیا گیا ،آج وہ کہاں ہیں ؟لیگی سینیٹر پارٹی رہنماﺅں کیخلاف پھٹ پڑے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی پارٹی رہنماﺅں کیخلاف پھٹ پڑے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری جماعت کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ بھاری مینڈیٹ لینے والا نواز شریف آج کہاں ہے ،نواز شریف تو نظریات پر رہتا ہے لیکن اس کے گرد موجود لوگوں کی ضروریات بدلتی رہتی ہیں،پارٹی کے کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ نواز شریف وزیراعظم بنے ،یہ وہی ہیں جو لندن جاتے تھے ،جنہوں نے باجوہ کی ایکسٹینشن پر نواز شریف کو بے بس کر دیا ،باجوہ کو توسیع دینے کا نتیجہ آج الیکشن میں سامنے آ گیا ،اسی اشرافیہ کیخلاف آج ملک کی نوجوان نسل اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور ووٹ کے ذریعے بغاوت کر چکی ہے ،ن لیگ میں نہ رہا تو گھر میں آرام کروں گا ۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں