لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ،سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے سلسلہ میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ،بھاری نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ قیدی وین اور واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہے ،گاڑیوں کی سخت تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔