کراچی ، ملتان(شوبز ڈیسک) اداکارہ ثناجاوید پر’ثانیہ مرزا، ثانیہ مرزا‘ کی آوازیں کسے جانے پر اداکارہ مدیحہ رضوی بھی بول پڑیںاور آوازیں کسنے والوں کو کھری کھری سنادیں، یادرہے کہ ملتان سٹیڈیم میں تماشائیوں نے ثنا جاوید کو دیکھ کر ثانیہ مرزا کے نعرے لگائے تھے ۔ ویڈیو منظرعام پر آئی تومدیحہ رضوی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھاکہ یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا، ہر کسی کی اپنی ذاتی زندگی ہے، کسی عورت کا عوام میں مذاق اڑانا آپ کی اپنی تربیت دکھاتا ہے، اس طرح کی حرکت کرکے آپ اپنے ماں باپ کی عزت اور تربیت کو سرِعام نیلام کررہے ہو، اگر کوئی عورت آپ کے آس پاس خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی تو آپ صرف ایک جانور ہیں، نعرے لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔