لاہور(شوبز ڈیسک) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثنا جاوید(ثنا شعیب ملک ) کی نئی تصاویر سامنے آگئی ہیں، یہ تصاویر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئرکیں۔ تفصیلات کے مطابق ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ اور اس کی سٹوری پر اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی تصویر پوسٹ کی ہیں،یہ تصویر گزشتہ روز پی ایس ایل کے میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں لی گئی تھیں۔ تصویر میں کراچی کنگز کے آل رانڈر شعیب ملک نے جیتا گیا مومینٹ آف دی میچ کا ایوارڈ بھی تھاما ہوا ہے جبکہ ثنا جاوید بھی کافی خوش نظر آرہی ہیں۔