لاہور(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے بھی امیدوار نامزد کردیئے۔ وزارت اعلیٰ کے لیے مریم نواز کو نامزدکیاگیا جبکہ سپیکر کے لیے ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد خان اور ظہیر اقبال چنڑ کو ڈپٹی سپیکر نامزد کیا گیا ہے ، دونوں عہدوں پر انتخاب کل عمل میں لایا جائے گا۔آج اسمبلی میں موجود نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔