کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جی ڈی اے رہنما سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ احتجاج کو روکنے کیلئے پورے کراچی کو یرغمال بنا لیا گیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے حکومت پر قبضہ کرنے والوں کو شہریوں کی مشکلات سے کوئی غرض نہیں ہے ،ان کا مقصد تو صرف اقتدار کا حصول ہے ،ہمارے پرامن احتجاج کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں اور لوگوں کو احتجاج کے جمہوری حق سے محروم رکھنے کیلئے پورے شہر کو یرغمال بنا لیا گیا ہے ۔
![sardar abdul rahim](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/sardar-abdul-rahim-940x480.jpg)