محسن نقوی مریم نواز سے ملنے رائےونڈ پہنچ گئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی مسلم لیگ ن کی چیف آر گنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کے لئے رائے ونڈ پہنچ گئے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق رائیونڈ آمد پر نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سید محسن نقوی کا استقبال کیا۔محسن نقوی نے وزیر اعلی پنجاب کے کیے نامزدگی پر مریم کو مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہونا ایک روشن مثال ہے،یقین ہے کہ آپ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ لکھیں گی۔نگران وزیر اعلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی نامزد وزیر اعلی کو بریف بھی کیا۔ملاقات میں مریم نواز شریف نے بھی محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ عوامی خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں