اصلاحات کے بعدایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکال دیا

اصلاحات کے بعدایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکال دیا

پیرس(فارن ڈیسک ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے اصلاحات کے بعد متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکال دیا،ریاست کو غیر واضح مالیاتی لین دین اورروسی رقم کی آمد کے خدشات کے باعث 2022 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے 3 روزہ اجلاس کے اختتام پرمتحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ سنایاگیا،یہ فیصلہ ایک جامع جائزہ کے بعد کیا گیا، ریاست نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے سخت قوانین بنائے ہیں،دہشتگردوں کی مالی معاونت اور ہتھیاروں کے پھیلا کو روکنے کیلئے اقدامات کیے۔ رپورٹ کے مطابق مالی جرائم کو روکنے کیلئے اماراتی حکام نے نئی ضوابط مرتب کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں