ایشا دیول نے شوہر بھرت تختانی سے علیحدگی کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا

ایشا دیول نے شوہر بھرت تختانی سے علیحدگی کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے شوہر بھرت تختانی سے علیحدگی کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا۔ علیحدگی سے متعلق اعلان کے تقریبا دو ہفتے بعد ایشا دیول نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر خوبصورت تصویر کے ساتھ ایک حوصلہ افزا پیغام شیئر کیا ہے کہ کتنا ہی اندھیرا کیوں نہ ہو سورج طلوع ہوگا۔ واضح رہے کہ اس جوڑی کی شادی 12 سال رہنے کے بعد طلاق پر ختم ہوئی ہے، ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ایشا کی اس پوسٹ پر انہیں قریبی حلقہ احباب، دوستوں اور فالوورز کی جانب سے حوصلہ دینے سمیت ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں