ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اکلوتی بیٹی میشا کی خاطر سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران سوال کے جواب میں شاہد کپور نے بتایا کہ جب میری بیٹی میشا کی پیدائش ہوئی تو میں اس وقت سگریٹ نوشی کرتا تھا اور جب بیٹی بڑی ہونے لگی تو میں بیٹی سے چھپ کر سگریٹ پیتا تھا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ میری بیٹی مجھے سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھ لے، ایک دن میں اپنی بیٹی سے چھپ کر سگریٹ پی رہا تھا تو اچانک میں نے خود سے سوال کیا کہ میں آخر کب تک بیٹی سے چھپ کر سگریٹ نوشی کرتا رہا ہوں گا؟ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ سوال میرے ذہن میں آیا تو میں نے اسی وقت سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر کبھی سگریٹ نہیں پی۔