پی ایس ایل 9، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 9، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، دسویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 2وکٹوں سے شکست دیدی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف دیا تھا جس کو کراچی کنگز نے 20مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔لاہور قلندرز نےمقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کےنقصان پر 175رنز بنائے تھے۔کراچی کنگز کے حسن علی، میر حمزہ، اور تبریز شمسی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی، وین ڈے دوسان اور جارج لنڈے 26 سکور بنا کر نمایاں رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں