شہبازشگری سے منگنی ختم ہونے سے متعلق بالآخر آئمہ بیگ نے خاموشی تو ڑدی

شہبازشگری سے منگنی ختم ہونے سے متعلق بالآخر آئمہ بیگ نے خاموشی تو ڑدی

لاہور(شوبز ڈیسک) شہبازشگری سے منگنی ختم ہونے سے متعلق بالآخر گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی تو ڑدی اور کہاکہ یہ رشتہ ختم کرنے کا ان کا اپنا فیصلہ تھا، شہباز کے ساتھ باہمی رضامندی سے کیا تاہم بنیادی طور پر یہ میرا فیصلہ تھا۔ ان کاکہناتھاکہ ہمارے درمیان کچھ خفیہ کہانیاں چل رہی تھیں جن میں بہت سے اور لوگ بھی شامل تھے، ان کا نام سامنے نہیں لانا چاہتی اس لئے وہ خفیہ کہانیاں بیان نہیں کر سکتی، میرا منگنی ختم کرنے کا فیصلہ لینے کا طریقہ غلط تھا، میں نے منگنی ختم ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جسے مختلف انداز میں سمجھا گیا اور لوگوں نے صرف مجھے ہی برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں