voting

ایوان پنجاب میں ڈیڈ لاک برقرار،سنی اتحاد کونسل کے بغیر ہی ووٹنگ شروع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں جاری ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل میں جاری ڈیڈ لاک ختم نہ ہو سکا ،سنی اتحادارکان کے بغیر ہی ووٹنگ شروع کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ارکان دوسری بار اجلاس کا بائیکاٹ کر کے لابی میں چلے گئے ،سپیکر اسمبلی نے ان کے بغیر ہی وزیراعلیٰ کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ایوان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ،پہلے مرحلے میں خواتین ارکان ووٹ دینگی ۔وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک اسمبلی کے دروازے بند کر دیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : سنی اتحاد کونسل ارکان ایوان میں واپس،چند منٹ بعد ہی دوبارہ بائیکاٹ کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں