اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس کب ہو گا ،تاریخ نہ آ سکی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے دستخط نہ کرنے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا عمل بیچ میں ہی لٹک گیا ۔الیکشن آٹھ فروری کو ہوئے ،آئین کے مطابق الیکشن کے بعد 21دن میں اجلاس بلانا لازم ہے ۔پیپلز پارٹی اور ن لیگی رہنماﺅں کی جانب سے صدر عارف علوی پر سخت تنقید کی جا رہی ہے اور انہیں قانون شکنی کا مرتکب قرار دیا جا رہا ہے ۔
![arif alvi refused](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/arif-alvi-refused-940x480.jpg)