کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت میں جھگڑا ،بات تلخ کلامی سے ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں نگران حکومت کے آخری اجلاس میں وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت میں سخت تلخ کلامی ہوئی ،ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کر دی گئی،بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس پر کابینہ کے دیگر ارکان نے بیچ بچاﺅ کرایا ۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع،سنی اتحاد کونسل ارکان کا شوروغوغا،واک آﺅٹ