اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری مسترد کرتے ہوئے واپس بھیج دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری اعتراض لگا کر واپس بھیج دی ہے ،صدر مملکت کا کہنا ہے کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو مکمل کیا جائے اس کے بعد اجلاس بلایا جائے ۔
![arif alvi firm](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/arif-alvi-firm-940x480.jpg)