کالا باغ ڈیم کب بنے گا ؟خورشید شاہ کا حیران کن بیان سامنے آگیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ضرورت ہوئی تو کالا باغ ڈیم بھی بن جائے گا، حکومت کی ترجیح تین زیر تعمیر ڈیم ہیں جو 2028 میں مکمل ہوں گے،اگر ملک کو درست سمت میں چلایا جائے تو بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
لاہورچیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر سال دس سے پندرہ ارب ڈالر کا پانی ضائع ہو جاتا ہے، ہماری پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ایک سو 40 ملین فٹ جبکہ انفراسٹرکچر صرف 13 ملین فٹ کا ہے،سیلاب کی روک تھام، زراعت کیلئے پانی کی فراہمی اور کم لاگت پن بجلی کیلئے آبی ذخائر کی تعمیر اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جو حالات ہیں ہم پہلے ہی بھانپ گئے تھے ،تمام اداروں کو جوابدہ ہونا چاہیے ، ملک کو آئین کے مطابق نہیں چلائیں گے تو یہاں کچھ نہیں ہو گا، چارٹر آف اکانومی کا کہا مگر ہمارا مذاق اڑایا گیا،اگر اقتصادی ترقی کرنی ہے تو سب کو مل کر چلنا ہو گا،پاکستان صرف حکومت کا نہیں ہم سب کا ہے،الیکشن اگست 2023 میں ہی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں