SP mardan

مردان میں دہشتگرد حملہ ،ایس پی شہید ،3زخمی

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں کے حملہ میں ایس پی شہید،ڈ ی ایس پی سمیت 3 اہل کار شدید زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے زڑمتہ میں دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کیا ، گولی لگنے سے ایس پی اعجاز خان شہید ہو گئے جب کہ ڈی ایس پی سمیت 3 اہل کار شدید زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ڈی ایچ اور ایم ایم سی منتقل کردیا۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہل کاروں میں ڈی ایس پی نسیم خان، منصور اور سلیم شامل ہیں۔ آج صبح ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائن مردان میں ادا کردی گئی۔شہید ایس پی اعجاز خان کی لاش ان کے آبائی علاقے شیرپاو منتقل کردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی مریم نواز کا تھانے پر چھاپہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں